پولنگ ملتوی

4 انتخابی حلقوں میں اُمیدواروں کی اموات کے باعث پولنگ ملتوی

ویب ڈیسک: ملک کے چار انتخابی حلقوں میں اُمیدواروں کی اموات کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
پی کے 91 کوہاٹ 2 میں اُمیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے سبب پولنگ ملتوی کی گئی ہے،
اس کے علاوہ این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ 4 میں اُمیدوار ریحان زیب کی موت کی وجہ سے کل پولنگ نہیں ہوگی۔
پی پی 266 رحیم یارخان 12 میں امیدوار اسرار حسین کےانتقال پر کل الیکشن نہیں ہوگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق متعلقہ حلقوں میں 8 فروری کو عام انتخابات کے بعد ان حلقوں کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔

مزید پڑھیں:  اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے1ارب10کروڑ ڈالرز موصول