ہنگامی اجلاس

الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس آج شام طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے، جس میں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوں گے،
جبکہ چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کے تمام ونگز کے حکام بھی شریک ہوں گے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی سامان کی ترسیل، سکیورٹی اور پولنگ سٹیشنز سے متعلق ونگز کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  فیض آباددھرنافیصلےپرعمل کرلیاجاتاتو 9مئی کا واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس