پولنگ کا عمل مکمل

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں پرامن طورپر پولنگ کا عمل مکمل

ویب ڈیسک :پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں مجموعی طورپر پر امن طورپر پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ۔
تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع(لیول پلیئنگ فیلڈ) میسررہی جبکہ شہریوں نے آزادانہ طورپر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔
صوبائی دارالحکومت سمیت کسی بھی پولنگ سٹیشن پر کسی جماعت یا کارکن کے لئے کسی بھی قسم کی مشکلات کی شکایات سامنے نہیں آئی ۔
پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہا ۔
پولنگ کے عمل کے دوران الیکشن کے حکام سمیت امیدواروں نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کے دورہ کئے ۔
مرد ووٹروں کے علاوہ خواتین ووٹرز کی بھی بڑی تعداد نے بھی اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ اباد، انتظامی و ضلعی حکام کے رویئے کیخلاف تاجر برادری کا دھرنا، روڈ بند