پشاور، 28 صوبائی نشستوں میں 26 پر آزاد امیدواران کامیاب

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 میں سے اب تک 28 نشستوں کے نتائج جاری کئَ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 نشستوں کے حوالے سے جاری نتائج میں 26 پر آزاد امیدوار کامیاب رہے ہیں جبکہ ان کے علاوہ ایک پر ن لیگ جبکہ ایک پر جے یو آئی فاتح رہی ۔

مزید پڑھیں:  مینگورہ، اے ڈی بی ڈائریکٹرز کا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کی سائٹس کا دورہ