ہائیکورٹ سے رجوع

نتائج تبدیلی :آزاد امیدواروں کا ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک :انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کے خلاف پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 8امیدواروں نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔
درخواست گزاروں میں سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان ‘ سابق وزراءتیمور سلیم جھگڑا ، کامران بنگش ‘ارباب عاصم ،سابق ایم پی اے ارباب جہانداد ،علی زمان ایڈووکیٹ اور ملک حشمت ایڈووکیٹ شامل ہیں ۔
درخواست میں موقف اپنا یاگیا کہ فارم 45 میں نتائج ہمارے حق میں تھے ،فارم 47 میں تبدیل کردئے گئے ہیں‘ فارم 45کے مطابق درخواست گزار جیت چکے ہیں ۔
امیدواروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فارم 47 کے نتائج میں درخواست گزاروں کو دوسرے نمبر پر ظاہر کیا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو آفیشنل نتائج جاری کرنے سے روک دے ۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد