شیر افضل مروت

مرکز اور صوبے میں حکومت بنائیں گے‘شیر افضل مروت

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءشیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مرکز اور صوبے میں حکومت بنائیں گے‘ فارم 45 کو تسلیم نہ کیا گیا تو اسلام کی طرف مارچ کریں گے ‘خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کے لئے کل عمران خان سے ملاقات کریں گے ۔
چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ افتخار اللہ کو الیکشن سے قبل ٹکٹ جاری نہ کرکے پارٹی نے غلط فیصلہ کیا تھا‘الیکشن جیتنے کے بعد آزاد امیدوار نے خود آکر ہمیں یہ سیٹ گفٹ کردی ہے ۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارے منتخب ممبران عمران خان صاحب کے فیصلے کے بعد کسی پارٹی میں شامل ہو ں گے ‘صوبے میں حکومت سازی کے بعد روڈ میپ جاری کریں گے ‘مرکز سمیت انڈسٹریل کے ذمہ واجب الادا رقم نکال کر صوبے کی ضروریات پوری کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی دھاندلی سے جیتی ہے‘ہماری 185 سیٹ پر جیت ہوئی ‘عدالت جانے کے لئے فارم 45 موجود ہے‘ہمارے ساتھ 87نشستوں پردھاندلی ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پاس بھی ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہیں‘نواز شریف کو پی ٹی آئی کے آ زاد امیدوروں کی جیتی ہوئی 45نشستیں دی گئی ہیں ۔
شیر افضل نے اعلان کیا کہ ظلم کرنے والے پولیس افسران کو جیل بھجواﺅں گا ‘حکومت سازی کے بعد پہلا کام غلط ایف ائی آر والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
صوبے میں آئیڈیل کابینہ بنائیں گے اگر پی پی پی اور مسلم لیگ حکومت بناتی ہے تو یہ عوام کے حق پر ڈھاکہ ہوگا۔
اگر فارم 45 کو تسلیم نہیں کیا گیا تو اسلام کی طرف مارچ کرینگے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بارشوں سے گندم اور پھلوں کی پیداوار متاثر، حکومت سے اقدمات کا مطالبہ