موٹر وے پر احتجاج

انتخابی نتائج میں تبدیلی،پی ٹی آئی پشاور کا موٹر وے پر احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک :تحریک انصاف نے انتخابی نتائج میں تبدیلی کے لئے اسلام پشاور موٹر وے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔
احتجاج کا اعلان تیمور جھگڑا، کامران بنگش، محمود جان , ملک شہاب، حامدالحق، عاصم خان، ارباب جہانداد، علی زمان اور دیگر امیدواروں نے مشترکہ طور پر کیا۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ احتجاج کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا‘عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کے شہریوں نے پشاوریوں نے عمران خان اور اس کی ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، شکریہ ادا کرتے ہیں،آر اوز اور ڈی آر او نے نتائج تبدیل کرکے ایک نئی قسم کی دھاندلی ایجاد کی، پر امن احتجاج کا سلسلہ انصاف ملنے تک جاری رہے گا۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ دھاندلی میں ملوث اہلکار خیانت کے سنگین جرم کے مرتکب ہیں‘دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔
سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق اصل نتائج کے اعلان تک دھرنا دیں گے۔
ارباب جہانداد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز تیاری پکڑیں، دھرنوں کا سلسلہ طویل لیکن پرامن ہوگا‘ عوام ہمارے ساتھ ہیں، مینڈیٹ پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی، جواں سال لڑکا سٹیفا نہر میں ڈوب کر جاں بحق