درہ آدم خیل پولنگ

ری پولنگ، درہ آدم خیل بشمول جواکی میں عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: کوہاٹ کے حلقہ پی کے 90 پر ری پولنگ کے حوالے سے درہ آدم خیل بشمول جواکی میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ درہ آدم خیل بشمول جواکی کے تمام نجی و سرکاری دفاتر اور ادارے 15 فروری کو بند رہیں گے۔
ان کے علاوہ وہ محکمے اور ادارے جو انتخابات میں فرائض انجام دے رہے ہیں ان کے دفاتر اور عملہ اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے۔
یاد رہے کہ ری پولنگ کے حوالے سے درہ آدم خیل بشمول جواکی میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا