کوہاٹ، گھر میںِ گیس سلینڈر کا دھماکہ، 7 افراد جھلس گئے

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ کے علاقہ گل حسن بانڈہ میں گھر کے اندر گیس سلینڈر دھماکہ سے پھٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق گیس سلینڈر پھٹنے سے گھر میں موجود ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے ۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ہسپتال ذرائع نے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق