این اے 11 سوات اور این اے 43 ٹانک سے متعلق فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11 سوات اور این اے 43 ٹانک سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ان حلقوں کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
این اے 11 سوات اور این اے 43 ٹانک کے حوالے سے درج کیسز میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یاد رہے کہ این اے 43 ٹانک میں 6 پولنگ سٹیشنز پر 17 فروری کو دوبارہ پولنگ ہونی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کامزدوروں کامعاوضہ دگنا کرنے کا اعلان