تخت بھائی، مالاکنڈ روڈ پر گاڑی سے دو لاشیں برآمد

ویب ڈیسک: تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر لیبر کالونی کے سامنے کھڑی موٹر کار ایکس ایل آئی 558 سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ نامعلوم نوجوان لڑکی کی عمر تقریبا 22 سال اور نوجوان لڑکے کی عمر 30 سال بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سٹیشن تخت بھائی کے افسران و دیگرعملہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑی سے برآمد ہونیوالی دو لاشیں تحویل میں لے کر اندھے قتل کی باریک بینی سے تفتیش اور ورثاء کی تلاش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  جنگ کے لئے کسی کا ساتھ نہیں دیں گے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا