مشہور کردار "زکوٹا جن” سے شہرت پانیوالے ادکار منا لاہوری کی چھٹی برسی

شہرہ آفاق ڈرامے’’عینک والا جن‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھُونے والے اداکار مُنا لاہوری کی آج چھٹی برسی ہے۔
1990ء کی دہائی کے مشہور ٹی وی ڈرامہ ’’عینک والا جن‘‘ سے شہرت پانے والے اداکار منا لاہوری کا اصل نام مطلوب الرحمان تھا، منا لاہوری عرف ’’زکوٹا جن‘‘ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول تھے، ان کا ڈائیلاگ ’مجھے کام بتاؤ، میں کیا کروں، میں کس کو کھاؤں‘ زبان زد عام ہوا۔
اداکار منا لاہوری نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ تھیٹر کی دنیا میں بھی راج کیا اور زندگی کے 40 سال ٹی وی اور سٹیج کی خدمت میں گزار دیئے، اداکار نے جو بھی کردار کیا اسے خوب نبھایا۔
گوجرانوالا میں ایک سٹیج ڈرامے کے دوران منا لاہوری پر فالج کا حملہ ہوا جس کے بعد ان کے جسم کا دایاں حصہ مفلوج ہو گیا، بچوں کے دلوں کی دھڑکن منا لاہوری کئی برس فالج کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 17 فروری 2018ء کو خالق حقیقی سے جاملے۔