پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے رہنماوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنماوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اور نو منتخب ایم این اے شیر علی ارباب، طفیل انجم اور رحمین خان کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔
ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے نیب، اینٹی کرپشن اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
وکیل درخواست گزار علی زمان ایڈوکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف جتنے مقدمات ہیں ان کی تفصیل فراہم کی جائے۔
وکیل درخواست گزار فضل مولا کا کہنا تھا کہ عدالت یہ حکم بھی دے کہ درخواست گزاروں کو ہراساں نہ کیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے نیب، اینٹی کرپشن اور آئی جی پولیس سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے