باجوڑ اور مانسہرہ سے کامیاب امیدواروں کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 20 اور 21 باجوڑ سے آزاد امیدواروں جبکہ پی کے 40 مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
مجموعی طور پر 96ارکان صوبائی اسمبلی کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جن میں 89 پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان کامیاب ہوئے ہیں۔
ان کامیاب امیدواروں میں 3 ارکان جمعیت علماءاسلام، دو پیپلز پارٹی اور دو ارکان مسلم لیگ ن کے شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پی کے 20باجوڑ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انور زیب خان کامیاب ہوئے ہیں۔
پی کے 21باجوڑ سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار اجمل خان 16ہزار 712ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں.
پی کے 40مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے 43ہزار 98 ووٹ لئے ہیں ۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کامیاب امیدواروں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  غزہ پٹی پر دھماکہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی