چمن، دھرنا شرکا کی گرفتاری کے بعد صورتحال کشیدہ، کاروباری مراکز بند

ویب ڈیسک: بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن میں دھرنا شرکا کی گرفتاری کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔
گرفتاریوں کے خلاف چمن شہر میں کاروباری مراکز بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ مظاہرین نے کوئٹہ اور افغانستان کے درمیان شاہراہ کو بھی بطور احتجاج بند کردیاگیا ہے ۔
حکومت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آمدورفت کے لئے پاسپورٹ کی شرط کے خلاف چمن شہر میں گذشتہ چار ماہ سے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سرحدی مارکیٹ سے چمن کے لوگوں کے معاش اور روزگار وابستہ ہے جس کے لئے روزانہ ہزاروں افراد کو آمدورفت کرنا پڑتی ہے۔
دھرنے کے شرکا نے مطالبہ کیا ہے کہ پاسپورٹ کی شرط کو ختم کرکے پہلے کی طرح قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر آمدورفت کی اجازت دی جائے۔
یاد رہے کہ دھرنا شرکا کی گرفتاری کےبعد حالات میں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے. کاروباری مراکز بھی بند کر دیئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  غیر قانونی بھرتی کیس، چودھری پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت منظور