پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو کرانے کا اعلان کرنے کے ساتھ شیڈول بھی جاری کر دیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24 فروری کو جمع کرائے جا سکتے ہیں جن کی سکروٹنی 25 فروری کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق شیڈول میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27 فروری تک جبکہ پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہو گی۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے