انتخابات میں دھاندلی کےخلاف جے یو آئی کا احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک: انتخابات میں دھاندلی کےخلاف جے یو آئی نے تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
پارٹی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریک کے پہلے مرحلے میں صوبوں کی مجالس عمومی، شوریٰ اور امیدواروں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
ان مجالس سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔ اس سلسلے کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔
جمیعت کے رہنماوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الیکشن 2024ء میں بدترین دھاندلی نے 2018ء کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے