چیئرمین سینیٹ، یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار بن گئے

ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ کے عہدہ کیلئے یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے عہدہ کیلئے پیپلز پارٹی نے مشاورت شروع کر دی۔ حکومت سازی کے حوالے سے طے فارمولے کے تحت چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی جبکہ ڈپٹی چیئرمین ن لیگ سے لیا جائیگا۔
اسی طرح سپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ ن لیگ جبکہ ڈپٹی سپیکر کا عہدہ پیپلز پارٹی کی جھولی میں آن گرے گا۔
یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے