سینیٹ انتخابات کیلئے شیڈول تیارکرلیاگیا

ویب ڈیسک:سینیٹ انتخابات کیلئے مجوزہ شیڈول تیار ،پولنگ مارچ کے وسط میں ہوگی ۔
انتخابات کا شیڈول منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
موجودہ سینیٹ کے 50 ارکان 11 مارچ کو ریٹائرمنٹ ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی مجموعی طور پر 100 سیٹوں میں سے 53 نشستیں خالی ہوں گی جبکہ 49 نشستوں پر اسمبلیوں کے تشکیل کے بعد مارچ کے وسط میں انتخابات ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا احتجاجی دھرنا ختم