سوشل میڈیا کو پروپیگنڈے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،مرتضیٰ سولنگی

ویب ڈیسک:نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو منفی پروپیگنڈے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
اپنے بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تشدد پر اکسانے کیلئے استعمال کررہے ہیں‘شل میڈیا پلیٹ فارمز کمپنیاں پراپیگنڈے کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں۔
نگران وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر لوگ اربوں ڈالر کما رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کردار کشی کیلئے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے، ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو منفی پروپیگنڈے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہاں قانون کی حکمرانی ہے۔
نگران وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب