پنجاب:نمونیا سے مزید5بچے موت کی وادی میں چلے گئے

ویب ڈیسک :پنجاب میں نمونیا پرقابو نہ پایا جاسکا، مزید 5بچے موت کی وادی میں چلے گئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 653 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک روز کے دوران 168 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
ملک کے بڑے صوبے میں رواں برس اب تک 30 ہزار 973 نئے کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 6 ہزار 788 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے، نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ