ناصر حسین شاہ

آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا اعلان غیر ذمہ دارانہ عمل ہے،ناصر حسین شاہ

ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پاکستان میں صرف انتشار، عدم استحکام اور افراتفری چاہیے‘ پی ٹی آئی کا خط لکھنے کا اعلان غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور پی ٹی آئی پہلے بھی ایسی غلطیاں کر چکی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مطلب پاکستانی عوام کے مفادات کے ساتھ کھلواڑ اور ملک کو معاشی ابتری سے دوچار کرنا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی اسی طرح پاکستان کے مفادات کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلتے رہیں گے؟ بانی پی ٹی ا?ئی کی جانب سے آئی ایم ایف اور دیگر انویسٹرز کو خط لکھنے کی حرکت ان کے ذہنیت کی عکاس ہے۔
انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کو پاکستان میں صرف انتشار، عدم استحکام اور افراتفری چاہیے‘ پی ٹی آئی کا خط لکھنے کا اعلان غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور پی ٹی آئی پہلے بھی ایسی غلطیاں کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:سواتی پھاٹک میں چھت گرنے سے 4بچے ملبے تلے دب گئے