سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات من گھڑت قرار

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو من گھڑت قرار دیدیا۔ ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے گئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کارروائی کی سفارش کر دی۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ کمیشن کو پیش کر دی ہے جس پر لیاقت علی چٹھہ کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے ساتھ سابق کمشنر راولپنڈی، 6 ڈی آر اوز اور قومی و صوبائی حلقوں کے آر اوز کے بیانات لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اخراجات کم، بجلی پر سبسڈی ختم کرے، آئِی ایم ایف