خیبرپختونخوا اسمبلی کے کامیاب اراکین کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے کامیاب اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 72، 73، 74، 75، 78، 79 اور پی کے 80 سمیت پی کے 95 اور 102 کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ ان حلقوں پر امیدواروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا اس وجہ سے ان حلقوں کا حتمی نتیجہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متذکرہ بالا حلقوں کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے باقی تمام حلقوں کے نتائج جاری کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کی پی ٹی آئی کے مذاکرات کے حوالے سے خبروں کی تردید