سندھ اسمبلی، تحریک انصاف کے آزاد اراکین نے بھی حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: تحریک انصاف سندھ کے کامیاب ہونے والے آزاد اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد اور جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق سمیت 10 ارکان نے سندھ اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
ذراءع کے مطابق سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے تین، تین ارکان نے حلف نہیں لیا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی