این اے 15مانسہرہ کیس

این اے 15مانسہرہ کیس :دلائل کے لئے مزید وقت دیدیا گیا

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے15 مانسہرہ کیس میں کل تمام فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے قائد کی درخواست پر سماعت کے آغاز پر نواز شریف کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کی رپورٹ تاحال نہیں دی گئی، ریٹرننگ افسر کی رپورٹ پڑھے بغیر دلائل نہیں دے سکتے۔
کامیاب امیدوار گستا سپ خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ آر او کی رپورٹ سب کو مل گئی، گستاسپ خان 25 ہزار کی لیڈ سے جیتے، قانون کے مطابق 25 ہزار کا فرق ہو تو دوبارہ گنتی نہیں کی جا سکتی، الیکشن کمیشن کے حکم کی وجہ سے گستاسب خان کا نوٹیفکیشن رکا ہوا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم اسٹے ختم کر دیتے ہیں، دلائل کے لیے مزید وقت دے دیتے ہیں، صرف دلائل کے لیے اسٹے کو مزید نہیں بڑھا سکتے، الیکشن کمیشن کا مو¿قف ہے اسٹے کو جلد از جلد ختم ہونا چاہیے۔
چیف الیکشن کمشنر نے جہانگیر جدون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس جتنا مرضی طویل کریں، ہم اسٹے پر فیصلہ کر دیتے ہیں، کبھی آپ تاخیر سے آتے ہیں، کبھی کہتے ہیں ریکارڈ نہیں ملا۔
الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو دستاویزات دینے کا حکم دے دیا۔
وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں حتمی دلائل دینے کا آخری موقع دے، 125 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 47 میں شامل نہیں کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آر او نے رپورٹ میں 125 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ شامل نہ ہونے کا دعویٰ مسترد کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے15 مانسہرہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل، الرٹ جاری