شاہانہ شادی

امبانی کے بیٹے کی شاہانہ شادی کے چرچے

ویب ڈیسک: ہندوستان کے دو امیر ترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے مبینہ طور پر اس ہفتے کے آخر میں جام نگر میں اپنے والدین کے گھر میں ہونے والی شاندار تقریب میں اپنے 1,000 مہمانوں کو کھانا کھلانے کے لیے 21 باورچیوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ VIP مہمانوں کی فہرست میں بل گیٹس، مارک زکربرگ اور ہلیری کلنٹن شامل ہیں جنہوں نے نومبر 2018 میں دولہا کی بہن کی ایسی ہی شاندار شادی میں شرکت کی تھی۔
اننت امبانی کی دلہن بننے والی29سالہ رادھیکا مرچنٹ ارب پتی شری ویرین مرچنٹ کی بیٹی ہیں، جو نجی ہیلتھ فرم Encore Healthcare کے سی ای او ہیں۔
جبکہ 28سالہ اننت امبانی بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اور ریلائنس انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائریکٹر، جس کا حجم ایک سو دس ارب ڈالر ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق شادی کی اس تقریب میں مشہورامریکی گلوکارہ ریحانہ ویک اینڈ کے دوران پنجابی موسیقار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پرفارم کریں گی۔کہا جاتا ہے کہ2018 میں اننت کی بہن کی شادی کے لیے امریکی گلوکارہ بیونس کوپرفارم کرنے کے لیے 6 ملین ڈالر ادا کیے گئے تھے۔
مقامی میڈیا کی اطلاع ہے کہ مہمانوں کو چارٹرڈ پروازوں اور فیریوں پر جام نگر شہر لے جایاجائے گا۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کے شیخ جعفر مندو خیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ