نظم ضبط کیلئے ضروری اقدام

کپیٹیل سٹی پولیس پشاور سید اشفاق انور نے 6 ڈویژنز کے ایس پیز سمیت 16ایس ڈی پی اوز کے ساتھ تعینات22 ریڈر زکو بہ یک جنبش قلم تبدیل کر کے محکمانہنظم وضبط کے عملی اقدامات کا احسن مظاہرہ کیا ہے امر واقع یہ ہے کہ سرکاری اہلکاروں کا کسی ایک عہدے اور جگہ پر طویل عرصہ فائز ہونا ان کے گھاک ہی نہیں بناتا بلکہ ملی بھگت اختیار کرکے وہ قانون شکن عناصر کی مبینہ طورپر سرپرستی بھی کرنے لگتے ہیں یہ صورتحال بالعموم ہے جبکہ پولیس کے محکمے میں بطور خاص اس طرح کا امکان بڑھتا ہے سی سی پی اوکی جانب سے اٹھایا گیااقدام اس ضمن میں اچھی کوشش ہے جس سے مثبت نتائج کی توقع ہے ہمارے تئیں علاوہ ازیں بھی اصولی طور پر کسی سرکاری عہدے میں طویل عرصے تک رہنے کا عمل تحفظات سے خالی نہیں جس کی پولیس کے محکمے میں بطور خاص او ر دیگر محکموں میں عمومی طور پر پابندی کی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر پابندی