دیر بالا میں اتشزدگی، 2 بھائیوں کا مکان خاکستر

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا کے علاقے ڈوگدرہ میں اتشزدگی سے 2 بھائیوں کا 8 کمروں پر مشتمل مکان خاکستر ہو گیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محمد زمین نامی شخص کے گھرمیں بجلی شارٹ سرکٹ سے اچانک اگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ، لیویز اہلکار اور مقامی لوگ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ ڈوگدرہ میں اتشزدگی سے 2 بھائیوں کا 8 کمروں پر مشتمل مکان خاکستر ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر کل بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے