قومی اسمبلی اجلاس، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: 16 ویں قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی سکیورٹی زون میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جانے کی صرف ان افراد کو اجازت ہوگی جن کے پاس دعوت نامے ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی