سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: سردار ایاز صادق سپیکر قومی اسمبلی منتخب، اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اجلاس راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھرپور شور شرابا کیا گیا اور ان کی جانب سے اس سارے عمل کی مخالفت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق تمام تر شور شرابا کے باوجود ن لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سپیکر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 291 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سردار ایاز صادق کے حصے میں 199 ووٹ جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر صرف 91 ووٹ لے سکے۔
یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف عہدے سے سبکدوش ہونے والے 22 ویں سپیکر بن گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلف لینے کے بعد پارلیمان کا ایوان زیریں سنبھال لیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور آئرلینڈ آج پہلے ٹی 20 میں مدمقابل ہونگے