وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ کا سوات کالام روڈ بندش کا نوٹس،فوری اقدامات کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے شدید برفباری کے باعث سوات کالام روڈ کی بندش کا نوٹس لے لیا ۔
وزیراعلیٰ نے کمشنر ملاکنڈ سے رابطہ کرکے سڑک کی بندش پر برہمی کا اظہار کیا ،سوات کالام روڈ کھولنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کی ہدایت کردی ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ سڑک کی بندش سے کالام میں پھنسے سیاحوں بحفاظت نکالنے کے لئے فوری اقدامات اورمسافروں کی عارضی رہائش اور خوراک کا انتظام کیا جائے۔
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ بند سڑکوں کو کھولنے اور سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی، سی آئی اے سربراہ آج اسرائیلی حکام سے ملاقات کرینگے