کوہاٹ، طویل لوڈشیڈنگ پر عوام کا پارہ ہائی، انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔
اس حوالے سے اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ وعدوں اور یقینی دہانی کے باوجود 22 ، 22 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جو ظلم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں بجلی صرف 2 گھنٹوں کیلئے آتی ہے اور اس میں بھی وولٹیج انتہائی کم ہوتا ہے۔
عوام کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے حوالے سے محکمہ برقیات کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کو دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو کوہاٹ ہنگو روڈ بند کردیں گے۔
عوام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے روزمرہ کام اور کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں صیہونیوں کی گولہ باری، 15 فلسطینی شہید، متعدد زخمی