کراچی چھوڑنا پڑا تو مدینے جاکر رہنے کی خواہش ہے، منیب بٹ

پاکستانی اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اگر انہیں کبھی کراچی چھوڑ کر کسی اور شہر جانا پڑا تو وہ مدینہ شفٹ ہوجائیں گے۔
ویب ڈیسک: ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ مدینہ رہنے والوں کیلئے دنیا کا بہترین شہر ہے، انسان جیسے ہی مدینے میں قدم رکھتا ہے اس کا ذہن مثبت ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدینے کا ماحول دنیا سے بہت الگ ہے، وہاں کے لوگ اچھے اخلاق والے ہیں اور وہ پوری زندگی مدینے میں گزار سکتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار کراچی شہر کو چھوڑنے کا سوچا لیکن کراچی کی رونقیں بہت کم شہروں میں مل سکتی ہیں اسی لئے ارادہ نہیں بن سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے رہنے والے کسی اور شہر میں زیادہ دن نہیں گزار سکتے، انہیں شہر کی رونق یاد آنے لگتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ’کالکی2898‘ میں پرابھاس، دیپیکا اور امیتابھ نے کتنا کتنا معاوضہ وصول کیا