پشاور کے لوڈ شیڈنگ فری فیڈرز

پیسکو نے لوڈ شیڈنگ فری پشاور ہدف کے حصول کے لئے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت پشاور کے سولہ فیڈرز سے بجلی چوری اوربقایاجات کاخاتمہ کرکے ان کو لوڈ شیڈنگ فری زون قرار دے دیا ہے ، جویقینا پیسکو کی سطح پرایک اور کامیابی ہے ، اس سے پہلے مردان میں بھی کئی فیڈرزکولوڈ شیڈنگ فری قرار دینے کی خبریں سامنے آچکی تھیں ،پشاورمیں چوک یادگار ، صدر، حیات آباد ، آڈٹ کالونی ،شعبہ بازار ، نشترآباد ، ڈبگری ، قصہ خوانی اور حسین آباد سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جو متعلقہ علاقوں کے شہریوں کی ذمہ داری ، قانون پسندی اورملکی ترقی میں ان کے اچھے کردار کی عکاس ہے ، اس قسم کی خبروں کوزیادہ سے زیادہ مشتہر کرکے دیگر علاقوں کے عوام کو اس بات پر آمادہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے نہ صرف بجلی چوری سے اجتناب کرتے ہوئے کنڈہ کلچر کی حوصلہ شکنی کریں بلکہ جن کے ذمے واجبات ہیں وہ ان کی ادائیگی کویقینی بنانے کے لئے کردار ادا کریں اس سلسلے میں پیسکو کے ذمہ داروں سے گزارش کی جا سکتی ہے کہ وہ نہ صرف عوام کو بقایاجات کی ادائیگی میں سہولتیں فراہم کریں اور قسطوں میں وصولی کرکے عوام کو سہولت دیں ، بلکہ اپنے محکمے کے اندر ان برخود غلط افراد کا بھی محاسبہ کریں جواصل ریڈنگ سے زیادہ یونٹ بلوں میں شامل کرکے غریب عوام کی چمڑی ادھیڑتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشیں اورمتاثرین کی داد رسی