بچے سکولوں سے باہر

خیبر پختونخوا میں 46لاکھ 77ہزار بچے سکولوں سے باہر

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر اقدامات کے باوجود 46 لاکھ 77ہزار بچوں کوسکولوں میں داخل نہ کرایا جاسکا۔
محکمہ تعلیم کی دستاویز کے مطابق بندوبستی اضلاع میں 36 لاکھ 71ہزارسے زائد بچے سکولوں سے اب بھی باہر ہیں جبکہ قبائلی اضلاع میں 10 لاکھ 6 ہزار111بچو کو سکولوں میں داخل نہیں کرایا جاسکا۔
دستاویز کے مطابق بندوبستی اضلاع میں 22 لاکھ 89 ہزار سیزائد لڑکیاں سکولوں میں زیر تعلیم نہیں ، بندوبستی اضلاع میں 13 لاکھ 81 ہزار 842 لڑکے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ ضم اضلاع میں 3 لاکھ 60 ہزارسے زائد لڑکے، 6 لاکھ 45 ہزارسیزائد لڑکیاں سکولوں سے باہر ہیں۔
بندوبستی اضلاع میں 47 فیصد لڑکیاں اور 27 فیصد لڑکے سکولوں میں تعلیم سے محروم، ضم اضلاع میں 74فیصد لڑکیاں اور 38 فیصد لڑکیاں سکولوں سے باہر ہیں ۔
محکمہ تعلیم نے غربت، بے روزگاری، تعلیم کی آگاہی نہ ہونے کو بنیادی وجہ قرار دے دیا ، سیکرٹری تعلیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سکولوں سے باہربچوں کو سکول لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے کسانوں سے 3لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی،علی امین گنڈا پور