اغوابرائے تاوان

سندھ میں اغوابرائے تاوان اور بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: آل خیبر پختونخوا گڈز ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن نے سندھ میں مبینہ طور پر ڈرائیوروں کو تاوان کیلئے اغوا کر نے اور قتل کرنے کے خلاف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،وزیر اعلی سندھ ،آرمی چیف اور ائی جی سندھ سے نوٹس لیکر اغواکار وں کے خلاف فوری اپریشن کر کے تمام ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کو تحفظ فراہم کا مطالبہ کیا ہے ۔
پشاور پریس کلب میں آل خیبر پختونخوا گڈز ٹرانسپورٹ کے چیئرمین حاجی لیاقت خان ہوتی ،جی ایس سکندر خان اور نیاز محمد نے دیگر ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ڈرائیورز کو اغوا کر کے بھاری تاوان مانگے جاتے ہیں تاہم عدم ادائیگی کی صورت میں ڈرائیورز کو تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد قتل کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے ٹرانسپورٹر مالکان شدید مشکلات کا شکار ہے۔
،سندھ میں دہشت گرد ٹولہ متحرک ہے جو خیبر پختونخوا اور پنجاب کے ٹرانسپورٹروں کو نشانہ بنانے لگے ، ان دہشت گردوں کو مبینہ طور پر حکومت سندھ کی اشیروات حاصل ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ سندھ کے اغواکار دہشت گرد ڈرائیورز کو اغوا کر کے مالکان سے بھاری معاوضہ ڈیمانڈ کرتے ہے اور دس سے پندرہ دن کا ٹائم دیتے ہے تاہم تاوان نہ دینے کی صورت میں بے گناہ ڈرائیورز کو قتل کر کے انکی لاشیں سڑک کنارے پھینک دیتے ہیں۔
انہوںنے مطالبہ کیا کہ سندھ کے ان اغواکار دہشت گردوں کے خلاف فوری اپریشن کر کے مالکان اور ڈارائیورز کی جان کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگرحتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے ۔

مزید پڑھیں:  امریکا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی