صوابی، قاتلوں کی عدم گرفتاری پر عوام کا پارہ ہائی، جہانگیر روڈ بند

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے علاقے پنج پیر میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کی قاتلوں کی عدم گرفتاری پر عوام نے احتجاج کرتے ہوئے جہانگیر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔
اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس قاتلوں کا تاحال پتا نہ لگا سکی حالانکہ نوجوان کو قتل کرنے کے واقعہ کو کئی روز گزر چکے ہیں۔
قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس جلد از جلد قاتل کو بے نقاب کر کے پابند سلاسل کرے۔

مزید پڑھیں:  مہمند، قبائیلی مشران کی 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے خلاف گریڈ سٹیشن کا گراؤ کی دھمکی