خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے، مریم نواز

ویب ڈیسک: عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے کوئِی خاص دن مخصوص کرنے کے علاوہ ہر دن خواتین کا دن ہے۔ جو خاتون پورے گھر کی خدمت کرتی ہے وہ ہماری ہیرو ہے، جن کے ساتھ میں آئی وہ تینوں ہی پائلٹ آفیسرز تھیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ ہم خواتین کو بلاسود قرضے دیں گے۔ ہم انٹرنیشنل سکالر شپس کا اعلان کرنے جارہے ہیں، ہم ہر شہر کی یونیورسٹی میں خواتین کا علیحدہ بلاک بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 31 فلسطینی شہید