چیف جسٹس

آئین کے منافی قانون سازی نہیں ہونی چاہئے، چیف جسٹس

ویب ڈیسک: اسلام میں خواتین کوتمام حقوق دیئے گئے ہیں ،آئین میں حاکمیت اللہ تعالی کی ہے، آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔
اسلام آباد خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسی کا کہنا تھا کہ ہم ایک اسلامی معاشرے میں رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بیداری کے لیے خواتین کی بیداری ضروری ہے، آئین میں حاکمیت اللہ تعالی کی ہے، آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ نبی کریم ۖ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی شخصیت خاتون تھی، ہمارے آئین میں بھی اللہ کی حاکمیت کا ذکر ہے، آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی، اسلام میں خواتین کو تمام حقوق دیے گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن میں حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی والدہ حضرت مریم کا ذکر 35 مرتبہ آیا ہے جب کہ بائبل میں تو کئی بار آیا ہے، اسلام میں خواتین کو حقوق دے کر یہ واضح کر دیا ہے کہ خواتین سے متعلق آئین کے منافی کوئی قانون سازی نہیں ہونی چاہیئے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف علاقہ مکین کا احتجاج