سراج الحق

جعلی اسمبلیوں میں ہونے والا صدارتی انتخاب ناجائزہے،سراج الحق

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی اسمبلیوں میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی ناجائز، غیر جمہوری ہے، وزیراعظم اور کابینہ جعلی الیکشن کی بنیاد پر عہدوں میں قابض ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی طے شدہ پالیسی کے مطابق صدارتی انتخاب کا حصہ نہیں بنی، مینڈیٹ چوری کے نتیجے میں آنے والی حکومتیں عوامی مسائل حل نہیں کر سکتیں۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی قومی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، نوجوان معاشرے کی تقسیم اور زہریلی پولرائزیشن کے خاتمے کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ پاکستان کو آگے لیجانے کا واحد راستہ تعلیم کو فروغ دینا ہے، قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتی ہیں، ہمیں موقع ملا تو تعلیم کے لئے جی ڈی پی کا پانچ فیصد مختص کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بھارت :فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ لائیک کرنے پر خاتون پرنسپل برطرف