انوار الحق کاکڑ

سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو نئی سیاسی جماعت کی تلاش

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو نئی سیاسی جماعت کی تلاش ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شائد کوئی نئی سیاسی جماعت بنا لوں یا کسی جماعت میں شمولیت بھی اختیار کر سکتا ہوں ۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی دوروں کے دوران تحائف میں انہیں صرف کھجوریں اور حلوہ ہی ملا اور کھانے پینے والی اشیا توشہ خانے میں جمع نہیں کرانی ہوتیں اس کے علاوہ کوئی خاص تحفہ نہ کسی نے دیا اور نہ ہی ہم نے وصول کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم کے لیے میرے نام کا اعلان ہوا تو میں پنجاب ہاؤس جا رہا تھا اس وقت اللہ سے دعا مانگی کہ اے اللہ تو نے عطا تو کر دیا ہے اب عزت کے ساتھ یہاں سے رخصت بھی کرنا، اور وہ دعا میری قبول ہوئی۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نگران حکومت میں فواد حسن فواد، محمد علی اور وزیر خزانہ شمشاد اختر کی کارکردگی سب سے بہتر رہی۔

مزید پڑھیں:  صوبائی وزیر جنگلات کا ٹمبرسمگلنگ کا نوٹس ،چکدرہ فارسٹ چیک پوسٹ کا عملہ معطل