آتشزدگی

کراچی: پاسپورٹ آفس میں آتشزدگی ،پرانا ریکارڈ جل گیا

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے صدر میں واقع پاسپورٹ آفس کے عقب میں آتشزدگی سے پرانا ریکاڈ اور ایک گاڑی جل گئی ۔
پولیس کے مطابق آگ پاسپورٹ آفس کے پرانے دفاتر میں لگی ،وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے ۔
اس حوالے سے فائر آفیسر ابرار شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پالیاگیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ بجھانے میں 5 فائر فائرٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متاثرہ دفاتر میں پرانا سامان رکھا ہوا تھا جو جل گیا، آگ کی لپیٹ میں آکر ایک گاڑی بھی جل گئی۔

مزید پڑھیں:  اشاروں پر چلنے والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا