نئی وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت مکمل، حلف برداری آج ہوگی

ویب ڈیسک: عام انتخابات کے بعد ملک میں حکومت سازی کا عمل مکمل ، حلف برداری آج ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی وفاقی کابینہ کیلئے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے جو آج حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق حلف برداری تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہونگے جو نئی وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ 12 سے 14 وزراء پر مشتمل ہو گی۔ وزیراعظم پہلے ہی اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ کابینہ مختصر رکھی جائے گی۔
اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال اور محمد اورنگزیب سمیت کئی اہم ممبران کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے۔
پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، خارجہ، توانائی، منصوبہ بندی اور داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے، والدین خصوصی توجہ دیں، گوھر علی خان