19 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں‌حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ، حلف برداری کی تقریب ایان صدر میں منعقد ہوئی اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزراء سے حلف لیا۔
یاد رہے کہ 19 رکی وفاقی کابینہ اراکین کے نام وزیراعظم شہباز شریف نے بھیجے تھے۔
ایوان صدر میں ہونے والی وفاقی وزراء کی تقریب حلف برداری تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق حلف اٹھانے والی 19 رکنی وفاقی کابینہ میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، محسن نقوی، امیر مقام، چوہدری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر، جام کمال، اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب، احد چیمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت کو 19 رکنی وفاقی کابینہ کے نام بھیجے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف فریق بننے کا فیصلہ