سینیٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کردی گئی

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کا تقرر کر دیا جبکہ اس حوالے سے اعلامییہ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ میں اسلام آباد کی نشستوں کے لیے ڈی جی ٹریننگ سعید گل، پنجاب اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان، سندھ اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ ریٹرننگ افسران ہونگے۔
سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے لیے محمد فرید آفریدی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے صوبائِی الیکشن کمشنر شمشاد خان ریٹرننگ افسران تعینات کیےگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، افغان لڑکیوں کی تعلیم کیلئے غیر سرکاری تنظیم متحرک