مسجد نبوی

ماہ صیام:مسجد نبوی میں ضروری سہولیات فراہمی کیلئے انتظامات مکمل

ویب ڈیسک: ماہ صیام کے د وران مسجد نبوی میں نمازیوں اور زائرین کے لئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
مسجد نبوی کے انتظامی امور کے نگران ادارے نے کہا ہے کہ روزہ داروں اور نمازیوں کو وژن 2030 کے مطابق سہولیات کی فراہمی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
مسجد نبوی کی جنرل ایڈمنسٹریشن اتھارٹی کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کی خدمت کے لئے تقریباً 3,000 مرد و خواتین پر مشتمل اضافی عملہ تعینات کیا ہے۔
اس کے علاوہ مسجد میں روزہ داروں کی خدمت کے لئے 49 قسم کے رضا کارانہ مواقع موجود ہیں جن میں 9000 مرد و خواتین رضا کار خدمات انجام دیں گے۔
اتھارٹی نے معذور افراد اور بزرگوں کے لیے خصوصی 26 کمرے مختص کئے۔خصوصی افراد اور بزرگوں کے لیے مسجد کے 309 اور 340 میں الیکٹرک (گولف)کارٹس اور وہیل چیئرز بھی فراہم کی گئی ہیں۔
اتھارٹی نمازیوں اور روزہ داروں تک آب زمزم پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہی ہے، یہ کام مسجد کے اندر کنٹینرز، زمزم کے برتنوں اور کنٹینرز کے ذریعے کیا جاتا ہے؟مسجد میں رمضان المبارک کے دوران روزانہ 4 لاکھ لیٹر زم زم فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان، دہشتگردوں نے لڑکیوں کا نجی سکول بم سے اڑا دیا