ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کے گھر چکلالہ اور کیپٹن احمد بدر کے گھر تلہ گنگ گئے۔
انہوں نے شہدا کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقا کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہدا کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Load/Hide Comments