اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چمپئن بن گئی

ویب ڈیسک: پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو2وکٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار چمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف آخری بال پورا کر لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا، دونوں کی اوپننگ زیادہ دیر نہ چل سکی اور 26 رنز کے مجموعی سکور پر کولن منرو خوشدل شاہ کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔
منرو کے بعد آنے والے آغا سلمان بھی مارٹن گپٹل کا کریز پر زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے اور صرف 11 بالز پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان شاداب خان بھی بیٹنگ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھ سکے۔
پانچویں نمبر پر آنے والے بیٹر اعظم خان نے مارٹن گپٹل کے ساتھ مل کر مزاحمت کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 102 پر پہنچا دیا لیکن اس کے بعد مارٹن گپٹل 32 بالز پر 50 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
گپٹل کے آؤٹ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی اعظم خان بھی اسامہ میر کی بال پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آٹ ہو گئے ان کے بعد حیدر علی اور فہیم اشرف کریز پر آئے اور جلد ہی آٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔
فہیم اشرف کے آؤٹ ہونے کے بعد عماد وسیم اور نسیم شاہ نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے ہدف کو 1 بالز قبل ہی عبور کر لیا، عماد وسیم نے 18 رنز اور نسیم شاہ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی، کی جانب سے خوشدل شاہ اور افتخار احمد نے 2، 2، ڈیوڈ ولی اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محمد رضوان نے 26 اور خوشدل شاہ نے 11 رنز بنائے، یاسر خان اور ڈیوڈ ولی نے 6، 6 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 5 اور شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک