بجلی مہنگی

بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں، درخواست دائر

ویب ڈیسک: عوام کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں تیز۔ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی جس پر 28 مارچ کو سماعت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے آنے کے بعد بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی یا استحکام کی سبیل نکلتی دکھائی نہیں دے رہی۔ عوام کی مشکلات تواتر کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے انہیں کسی قسم کا ریلیف ملتا دکھائی نہیں دے رہا۔
ذرائع کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کیلئے سی پی پی اے نے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہےجس پر سماعت 28 مارچ کو ہوگی۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جس سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق سی پی پی اے درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔ اس لئے ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے.

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم